in

کرسمس کے موقع پر (پوپ جان پال دوم)

اے خداوند یسوع،
ہم بیت لحم کی غربت میں
تیرا دیدار کرتے ہیں،
ہمیں اپنی محبت کا گواہ بنا،
اُس محبت کا
جس نے تجھے اپنی الٰہی شان و شوکت
ترک کرنے پر آمادہ کیا،
تاکہ تو انسانوں کے درمیان
پیدا ہو
اور ہماری خاطر مرے۔

اپنا روح القدس ہم میں نازل فرما،
تاکہ تجسد کا فضل
ہر مومن میں یہ عزم پیدا کرے
کہ وہ بپتسمہ میں پائی ہوئی نئی زندگی کے ساتھ
مزید فیاضی سے وفاداری نبھائے۔
ایسا کر کہ اس رات کی روشنی،
جو دن سے بھی زیادہ درخشاں ہے،
مستقبل پر جلوہ گر ہو
اور انسانیت کے قدموں کو
امن کی راہ پر گامزن کرے۔
اے سلامتی کے شہزادے،
اے ہمارے لیے آج پیدا ہونے والے نجات دہندہ،
اپنی کلیسیا کے ساتھ اُس راہ پر چل،
جو نئے ہزارے میں
اُس کے سامنے کھل رہی ہے!

(یوحنا پال دوم)

babbo-natale-che-prega

سانتا کلاز کی دعا

christ-child-514213_1280

کرسمس کی تیاری کے لیے سینٹ جان بوسکو کے مشورے